کراچی (جیوڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ ڈاکٹر طاہر القادری کے جہاز کو کیسے 7 چکر لگوائے گئے، اگر واقعے کی تفصیل میں آ گیا تو رائیونڈ میں بیٹھے افراد کو چکر آ جائیں گے۔
انھوں نے کہا کہ طالبان کے خلاف فوجی آپریشن جاری ہے۔اس آپریشن میں پاک فوج کے جوان قربانی دے رہے ہیں،لیکن افسوس ہوتا ہے فوج کا ساتھ دینے کے بجائے سیاست کی جا رہی ہے۔
شہری آئی ڈی پیز کیلیے ایک دن کی تنخواہ امدادی اکاؤنٹس اور کیمپوں میں جمع کروائیں،انھوں نے کہا کہ دیگر سیاسی جماعتوں سے بھی کہوں گا وہ بھی آئی ڈی پیز کی مدد کا اعلان کریں۔
الطاف حسین نے کہا کہ دیامر بھاشا ڈیم کیلیے جگہ خالی کرنے والوں کی مدد کی جائے، حکومت چلاس کے لوگوں کو ان کے گھر اور زمینیں واپس دلوائے۔
دیامر بھاشا ڈیم کے متاثرین کو ان کا حق دیا جائے، انھوں نے کارکنان سے کہا کہ وہ اپنا نظم و ضبط قائم رکھیں۔ جبکہ کارکنان اور ذمے داران گٹکے اور پان کھانے سے گریز کریں۔