ہماری افواج محب وطن ہے اورپوری قوم کو اپنی افواج پر فخر ہے۔ صدر تنظیم اعزاداری ایس ایم نقی
Posted on September 19, 2013 By Geo Urdu کراچی
کراچی : انجمن الذولفقار و مرکزی تنظیم عزاداری کے صدر ایس ایم نقی نے قومی اسمبلی میں محمود خان اچکزئی کے بیان پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہر کراچی کو دہشت گردوں کا شہر کہنے کی پر زور مذمت کرتے ہوئے کہاکہ محمود اچکزئی جس صوبے میں رہتے ہیں وہاں قومی پرچم لہرانا جرم ہے اور لوگوں کو زبان کی بنیاد پر قتل کرنا معمول بن چکا ہے صوبہ بلوچستان میں عوام کی جان و مال کے ساتھ مقدس مقامات تک محفوظ نہیں ہے ایسے میں محمود اچکزئی کا شہر قائد کے بارے میں بیان حقائق کے بر خلاف ہے ایسے لوگوں کو شہر کراچی کے حوالے سے بات کرنے سے پہلے اپنے گریبانوں میں جھانکنا چاہیئے۔
ایس ایم نقی نے کہاکہ کراچی قائد اعظم کا شہر ہے اور یہاں پڑھے لکے باشعور لوگ رہتے جو کسی اور کی طرح اپنے وطن سے زیادہ محب وطن ہیں انہوں نے کہاکہ ہماری مسلح افواج محب وطن ہے اور پوری قوم کو اپنی مسلح افواج پر فخر ہے آج ہماری مسلح افواج اندرونی اور بیرونی محاذ پر جاں فشانی سے مقابلہ کرتے ہوئے اپنے جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہے ایس ایم نقی نے کہاکہ پوری قوم اور ملت جعفریہ افغان باڈر کے قریب حالیہ دہشت گردی کا نشانہ بننے والے مسلح افواج کے میجر جرنل ،کرنل ،لانس نائیک سمیت دہشت گردی کا نشانہ بننے والے مسلح افواج کے جانثاروں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے کہ انہوں نے اپنے جانوں کا نذرانہ پیش کرکے پاکستان میں امن کا قیام ممکن بنایا۔