کراچی : جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث حدیث مفتی محمد نعیم نے ملٹری پولیس کے دو اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے فائرنگ کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ شہر کے وسط اور مصروف جگہ پر فوجی جوانوں کا قتل افسوسناک اور لمحہ فکریہ ہے۔
دہشت گردوں نے پہلے رینجرز اہلکاروں کا نشانہ بنایا اور اب فوجی جوان دہشت گردی کا نشانہ بنے اس قسم کی بزدالانہ کاروائی قوم کے حوصلے کبھی پست نہیں کرسکتی ، شہر قائد سے دہشت گردی کا خاتمہ پوری قوم کی دل کی آواز ہے۔
پاک رینجرز کی محنتوں سے شہر قائد کا امن لوٹ رہاہے دشمن قوتیں پاکستان کے معاشی حب کو پرامن دیکھنا نہیں چاہتی اس لئے یہ بزدلانہ کاروائیاں کی جارہی ہیں مفتی محمد نعیم نے مطالبہ کیاکہ کراچی آپریشن کو مزید تیز کرکے شہر کو دہشت گردی کے ناسور سے پاک کیاجائے۔