اسلام آباد (جیوڈیسک) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ کسی دوسرے ملک میں فوج نہ بھیجنے سے متعلق وزیر اعظم کے بیان پر یقین کرنا چاہئے،اہم معاملات پر وزیر اعظم کے بیانات کو سنجیدگی سے لیتے ہیں۔
پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی پر فرینڈلی اپوزیشن کا الزام درست نہیں، اپوزیشن کا کام صرف لڑنا جھگڑنا ہی نہیں ہوتا۔
ان کا کہنا تھا کہ قومی اور عوامی مفاد کے معاملات پر حکومت کیساتھ ہیں۔خورشید شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم نے چیف الیکشن کمشنر کے تقرری کے معاملے پر مشاورت کے لیے تاحال کوئی رابطہ نہیں کیا۔