لندن (جیوڈیسک) متحدہ کے قائد نے رابطہ کمیٹی پاکستان اور لندن کے مشترکہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ایم کیو ایم کی رکنیت سازی مہم کی تفصیلات بھی معلوم کیں۔
رابطہ کمیٹی کے اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں دہشت گردی کے خلاف جنگ اور ملک کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس میں ایم کیو ایم کے قائد نے ریٹائرڈ فوجی افسران کی ایڈوائزری کمیٹی کی تشکیل کی تجویز سے بھی اتفاق کیا۔ کمیٹی جنگ کی کامیابی کیلئے فوجی حکام کو سفارشات بھیجے گی۔