فوج کی نگرانی میں نگراں قومی حکومت کا قیام ناگزیر ہے، پرویز مشرف

Pervez Musharraf

Pervez Musharraf

کراچی (جیوڈیسک) آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ فوج کی نگرانی میں نگراں حکومت کا قیام نا گزیر ہو چکا ہے۔ پرویز مشرف نے کہا ہے کہ پر امن احتجاج عوام پاکستان کا آئینی وجمہوری حق ہے۔

مگر دھاندلی کے ذریعے اقتدار میں آکر ہمیشہ فوج کے خلاف سازش کرنے والے سازشوں کو نہ صرف اسمبلی کے فلور تک لے گئے بلکہ اسلام آباد میں 2 ہفتوں سے زائدپرامن احتجاج۔

کرنے والے پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں کے علاوہ حکمرانوں کے مکروہ چہرے سے پردہ اٹھانے والے میڈیا نمائندگان پر بھی ریاستی تشددکے ذریعے جس کردارکا مظاہرہ کررہے ہیں وہ اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ’ج‘‘ سے جمہوریت اور ’’ج‘‘ سے جبر کی پالیسی پر گامزن ہیں۔

اے پی ایم ایل کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پرویز مشرف نے فوج کو مداخلت پر مجبور کرنے کی حکومتی پالیسی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک سنبھالنے اور عوام کوڈلیور کرنے میں ناکام حکمران سیاسی شہید بننا چاہتے ہیں اوراسی لیے دانستہ جمہوریت کیلیے خطرات پیدا کر رہے ہیں۔

پرویز مشرف نے انقلاب مارچ کے شرکااور صحافیوں پر بدترین تشددکوعوام وجمہوریت کش پالیسی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ اب موجودہ ٹولہ مزید حکمران رہاتوجمہوریت پر سے عوام کااعتمادبھی اٹھ جائے گا۔