کراچی: جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمد نعیم نے فوجی گاڑی پر فائرنگ کی شدید الفاظ مذمت اور دو اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ٹارگٹ کلنگ کی روک تھام میں حکومت ناکام ہوچکی ہے۔
حساس ادارے کے 2 اہلکاروں کو دن دیہاڑے مصروف ترین شاہرا میں ٹارگٹ کیا گیا جس سے صاف ظاہر ہے کہ دہشت گردعناصر شہر میں اب بھی منظم اور سرگرم ہیں ہر ماہ کوئی نہ کوئی ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بن جاتاہے اس کے باوجود حکمران سب اچھا ہے کا راگ الاپتے نہیں تھکتے۔
حساس ادارے کی گاڑی پر فائرنگ مذموم واقعہ اور دو اہلکاروں کی شہادت نہایت افسوسناک ہے ، جتنی مذمت کی جائے کم ہے ،مفتی محمدنعیم نے شہید اہلکاروں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے شہیدوں کیلئے بلندی درجات اور اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعاکی ہے۔