کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) کروڑ شہر کا واحد پیوری فیکیشن پلانٹ TMAکی عدم دلچسپ ناور غفلت کے باعث اجڑ گیا۔آج کل TMA کروڑ نے پینے کے صاف پانی کے پلانٹ کے سامنے کوڑا کرکٹ اٹھانے والی ٹریکٹر ٹرالیاں لگا کر بند کر دیا ۔اور دوسری طرف صاف پانی پینے کے پلانٹ کی ٹوٹیاں خراب ،زنگ آلود اور کائی سے بھری پڑی ہیں ۔
جہاں پر صفائی کا کوئی انتظام نہیں۔اور ایک سال سے فلٹر بھی تبدیل نہیں کیے گئے۔کروڑ شہر کا واحد پلانٹ 68لاکھ کی لا گت سے چوہدری پرویز الہیٰ دور میں تبدیل ہوا تھا جس سے لوگ بھر پور سیراب ہوتے رہے ۔لیکن موجودہ دور میں TMAانتظامیہ کی عدم توجہ کے باعث پلانٹ اجڑ کر رہ گیا۔موجودہ TMAانتظامیہ نے گندگی اٹھانے والی ٹریکٹر ٹرالیاں سامنے کھڑی کر کے پلانٹ کو بند کر دیا ۔جس سے صاف پانی گندے پانی میں تبدیل ہونے لگا ہے ۔طارق محمود پہاڑ نے اعلیٰ حکام کی توجہ اس جانب مبذول کر واتے ہوئے اصلا ح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔