50 لاکھ ڈالر سر کی قیمت والے القاعدہ لیڈر خالد کی گرفتاری اہم کامیابی ہے: نائیجیریا

 Nigeria

Nigeria

ابوجا (جیوڈیسک) نائیجیریا نے القاعدہ سے تعلق رکھنے والے شدت پسند گروہ ’انصارو‘ کے سربراہ کی گرفتاری کو اہم کامیابی قرار دیا ہے۔

نائیجیریا کے فوجی ترجمان کا کہنا ہے کہ خالد البر ناوی کو ملک کی مرکزی ریاست کوگی کے دارالحکومت لوکوجا میں گرفتار کیا گیا۔

امریکہ نے 2012ء میں ال برناوی کو نائجیریا کے تین ’مخصوص عالمی دہشت گردوں‘ میں سے ایک قرار دے کر ان کے سر کی قیمت 50 لاکھ ڈالر مقرر کی تھی۔