کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) صاحبزادہ فیض الحسن کی جانب سے کروڑ گرڈاسٹیشن کی اپ گریڈ یشن اضافہ ٹرانسفارمر اور بجلی کی لوڈشیڈنگ میں کمی کرانے پر شہریوں نے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
شہریوں چوہدری عامر خلیل ،محمد جنید طارق ،میاں سیف اللہ ،طلحہٰ رحمن نے اپنے بیان میں کہا کہ ایم این اے صاحبزادہ فیض الحسن نے حلقہ NA-181 میں بجلی کے ریکارڈ قائم کرائے فتح پور گرڈ اسٹیشن کو 64 سے 132،KV کرا کر بہت بڑا کام کیا۔
اسی طرح کروڑ گرڈاسٹیشن پر اضافی ٹرانسفارمر سے بجلی کی کمی کو پورا کیا جاسکے گا جبکہ چوبارہ و دیگر چکوک کو بجلی کی فراہمی بہت بڑا کام ہے۔