کروڑ ہسپتال میں میں ادویات نایاب ، ایمرجنسی میں پین کلر اور ٹی ٹی انجکشن تک باہر سے منگوائے جاتے ہیں

کروڑ لعل عیسن : کروڑ ہسپتال میں میں ادویات نایاب ایمرجنسی میں پین کلر اور ٹی ٹی انجکشن تک باہر سے منگوائے جاتے ہیں۔ جب کہ یہاں MO اور WMO کے موجود نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کو شدید پریشانی لاحق ہے۔ تفصیل کے مطابق تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کروڑ کا واحد ہسپتال ہے جہاں میلوں کا سفر کر کے مریض آتے ہیں۔ لیکن گزشتہ پانچ سال سے اس ہسپتال کی حالت نہ بدلی۔ یہاں پر لاکھوں روپے خرچ کر کے ایئرکنڈیشنز تو لگوا دیئے گئے لیکن ادویات کا بجٹ 68 لاکھ سے کم کر کے 28 لاکھ کر دیا۔

اس کے علاوہ یہاں پر اکثر ایکسرے فلمیں، سانپ اور کتے کی ویکسین تک نہیں ہوتی بلکہ ایمرجنسی کا یہ حال ہے کہ وہاں پر ایسیڈنٹ کے مریضوں کیلئے درد اور ٹی ٹی کا انجکشن تک موجود نہیں۔ اور ایمرجنسی کے مریضوں سے سے یہ انجکشن باہر سے منگوائے جاتے ہیں۔ گزشتہ دنوں چابق صدر انجمن تاجران طارق پہاڑ نے ای ڈی او ہیلتھ لیہ سے کروڑ ہسپتال میں ادویات اور ڈاکٹروں کی کمی کو پورا کرنے کا مطالبہ کیا جس پر ای ڈی او اقبال بھٹی نے مسائل کو حل کروانے کی یقین دہانی کروائی لیکن تا حال پیش رفت نہ ہو سکی۔