ایک لاکھ 62 ہزار آئی ڈی پیز خاندان واپس چلے گئے

IDPs

IDPs

اسلام آباد (جیوڈیسک) گزشتہ 2 برسوں کے دوران فاٹا میں دہشت گردی کے واقعات میں 978 افراد شہید جبکہ 1375افراد شدید زخمی ہوئے ہیں، متاثرین کو 73 کروڑ 18لاکھ روپے کی ادائیگی کی گئی۔

فوجی آپریشن سے بے گھر ہونے والے خاندانوں میں سے 1لاکھ 62ہزار 338خاندان اپنے آبائی علاقوں کو واپس لوٹ چکے ہیں۔ شہدا اور زخمیوں میں ڈرون حملوں میں متاثر ہونے والے افراد کو الگ معاوضے کی ادائیگی کے حوالے سے کوئی پالیسی نہیں ہے۔

دستاویز کے مطابق فاٹا میں فوجی آپریشن کے دوران 450941 نادرا سے تصدیق شدہ خاندان بے گھر ہوئے جن میں سے 162338 خاندان اپنے آبائی علاقوں کو واپس لوٹ چکے ہیں جب کہ 288603خاندان ابھی تک بے گھر ہیں۔

دستاویز کے مطابق حکومت نے 31 اکتوبر 2014 تک ان خاندانوں میں 8 ارب 17 کروڑ روپے تقسیم کیے۔ ذرائع کے مطابق متاثرین کو ادا کی جانے والی رقم پر حکومت نظرثانی کررہی ہے۔