لاہور (جیوڈیسک) اسٹیٹ بنک کے اعداد و شمار کے مطابق تین سے دس جنوری کے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائر آٹھ ارب اکتیس کروڑ ڈالر پر پہنچ گئے۔
مرکزی بنک کے ذخائر میں بائیس کروڑ ڈالر جبکہ شیڈول بنکوں کے ذخائر میں چار کروڑ چون لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔ اضافے کے بعد مرکزی بنک کے ذخائر تین ارب چھیالیس کروڑ ڈالر ہو گئے۔
ایک ہفتے کے دوران تین کروڑ ڈالر کی عالمی ادائیگیاں کی گئی جبکہ عالمی مالیاتی اداروں سے پانچ کروڑ 80 لاکھ ڈالر موصول ہوئے۔