کروڑ لعل عیسن:30 جنوری کو ہونے والے بلدیاتی الیکشن کے امیدواروں نے اپنی انتخابی مہم تیز کر دی
Posted on November 26, 2013 By Majid Khan سٹی نیوز
کروڑ لعل عیسن:30 جنوری کو ہونے والے بلدیاتی الیکشن کے امیدواروں نے اپنی انتخابی مہم تیز کر دی۔ خصوصاً رات میں گھر گھر حاضری دینے لگے اور کارنر میٹنگز بھی شروع ہو گئیں ۔ پوسٹر پینا فلیکس اور اخباری اشتہارات کا سلسلہ بھی جاری و ساری ۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے 30 جنوری کو ہونے والے متوقع کاغذات نامزدگی 10 سے 13 دسمبر تک وصول کیئے جانے کا اعلان کیا جا چکا ہے لیکن اس کے بوجود ابھی تک امیدواروں کو انتخابی حلقوں کی فہرستیں ملی اور نہ ہی صحیح حلقہ بندیوں کا پتہ چل سکا ہے۔
بعض اطلاعات کے مطابق افسران اور اہلکار مخصوص حکومتی افراد کے اشاروں پر مخالفین کے خلاف ووٹر لسٹوں اور حلقہ بندیوں میں من مرضی کی ترامیم کر وانے میں لگے ہوئے ہیں ۔ حیران کن بات ہے کہ جن امیدواران نے الیکشن میں حصہ لینا ہے انہیں ابھی تک ووٹر لسٹ فراہم نہ کیا جانا سوالیہ نشان ہے۔ امیدواروں نے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں فی الفور فہرستیں فراہم کی جائیں تا کہ وہ اپنا اور اپنے ووٹروں کا ووٹ چیک کر کے ان تک رسائی حاصل کر سکیں۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com