کروڑ لعل عیسن کی خبریں 24/12/2013

لوگوں کی بھلائی اور علاقہ کی تعمیر و ترقی ہمارا مشن ہے۔
کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار ) لوگوں کی بھلائی اور علاقہ کی تعمیر و ترقی ہمارا مشن ہے۔ کامیاب ہو کر بھرپور خدمت کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار امیدوار چیئرمین پیر قمرالزمان قریشی ، امیدوار وائس چیئر مین چوہدری رفاقت علی گجر ایڈووکیٹ نے گزشتہ روز کروڑ نشیب میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ لوگوں کی بے لوث خدمت کی ہے اور انشاء اللہ کامیاب ہو کر مزید خدمت کریں گے۔ اس موقع پر مختلف برادریوں کے سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کامیابی یقنی ہے۔ جیت کر دوستوں کو سرپرائز دیں گے
کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار ) کامیابی یقنی ہے۔ جیت کر دوستوں کو سرپرائز دیں گے۔ ہمارا گروپ مظبوط ہے۔ لوگوں کے پروپگنڈے بلا جواز ہیں۔ ان خیالات کا اظہار امیدوار چیئرمین کونسل راجن شاہ سردار حماد اکبر خان گشکوری امیدوار وائس چیئر مین سردار ساغر خان لاشاری نے گزشتہ روز راجن شاہ میں درجنوں افراد سے کارنر میٹنگ میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیشہ علاقہ کی تعمیروترقی ، مظلوموں کی داد رسی اور ظالموں کے خلاف ڈھال رہے ہیں۔ انشاء اللہ غریب عوام ہمارے ساتھ ہے اور ہم کامیاب کو کر عوام کی پوری خدمت کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اقلیتوں کا تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ مسیح بھائیوں کو کرسمس ڈے پر مبارک باد
کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار ) اقلیتوں کا تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ مسیح بھائیوں کو کرسمس ڈے پر مبارک باد۔مسلم لیگ ن کی حکومت ملکی ترقی اور بیروزگاری کے خاتمے کیلئے بھر پور اقدامات کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار MNA مسلم لیگ ن پنجاب کے نائب صدر صاحبزادہ فیض الحسن ، سابق ایم پی اے و سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن ضلع لیہ ملک عبدالشکور سواگ اور صاحبزادہ محبوب الحسن نے اپنے ایک بیان میں کا ۔ انہوں نے کہا کہ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح نے مسلم لیگ کے منشور میں اقلیتوں کے تحفظ کی بات کی۔ جس پر عمل پیرا ہو کر میاں نواز شریف بھی اقلیتوں کے حقوق کیلئے کام کر رہے ہیں۔ ہم اپنے مسیح بھائیوں کو کرسمس ڈے کے موقع پر مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ اور ان کو یقین دلاتے ہیں کہ ان کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری رہے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بقضائے الٰہی معروف شخصیت شیخ فضل حق کے بڑے بھائی حاجی شیخ محمد رمضان وفات پا گئے
کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار ) بقضائے الٰہی معروف شخصیت شیخ فضل حق کے بڑے بھائی حاجی شیخ محمد رمضان وفات پا گئے ہیں۔ ان کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی آج 1 بجے محلہ شیخاں والا لیہ میں ادا کی جائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
معروف معالج ڈاکٹر محبوب حسنین قریشی ایک بار پھر تحصیل ہیڈ کواٹر کے ایم ایس مقرر
کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار ) معروف معالج ڈاکٹر محبوب حسنین قریشی ایک بار پھر تحصیل ہیڈ کواٹر کے ایم ایس مقرر۔ گزشتہ روز ڈاکٹر محبوب حسنین قریشی نے چارج لے کر کام شروع کر دیا۔ ڈاکٹر محبوب حسنین پہلے بھی 2 سال تک بطور ایم ایس کام کر چکے ہیں۔