کروڑ لعل عیسن کی خبریں 30/11/2013
Posted on December 1, 2013 By Majid Khan سٹی نیوز
محکمہ میپکو واپڈا کروڑ گورنمنٹ بوائز کالج سمیت 5 نادہندگان کی بجلی منقطع کر دی
کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) محکمہ میپکو واپڈا کروڑ گورنمنٹ بوائز کالج سمیت 5 نادہندگان کی بجلی منقطع کر دی۔ تفصیل کے مطابق گورنمنٹ بوائز کالج کروڑ نے محکمہ واپڈا کے 11 لاکھ 44 ہزار ، تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال نے 1 لاکھ پچاس ہزار ، ٹی ایم اے کروڑ نے 1لاکھ پچاس ہزار ، اے سی کروڑ آفس کی وائر سپلائی کے 57 ہزار حنیف پولٹری فارم نے سات لاکھ چالیس ہزار ، علوی آئس فیکٹری نے چار لاکھ بائیس ہزار ، محمد امجد چکنمبر 109 نے 2 لاکھ 98 ہزار ، آئس فیکٹری راجن شا ہ نے دو لاکھ 83 ہزار ، محمد افضل وارڈ نمبر 5 نے ایک لاکھ دس ہزار کے نادہندہ ہیں ۔ جن میں تحصیل ہسپتال ،TMA اور AC آفس کے علاوہ تمام کی بجلی کاٹ دی گئی ۔ گورنمنٹ بوائز کالج حکام نے بھاری بل کے خلاف سول کورٹ سے رجوع کر لیا ۔ ایس ڈی اہ منیر احمد گجر نے بتایا کہ اعلیٰ حکام کی ہدایت پر بجلی چوروں کے خلاف کارائی سمیت اس ماہ میں 8 لاکھ 42 ہزار ڈیڈ ریفالٹرں سے ریکوری کی گئی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ملک احمد علی اولکھ خصوصاً ابادکاروں کو اپنے انتقام کا نشانہ بنا رہا ہے
کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) ملک احمد علی اولکھ خصوصاً ابادکاروں کو اپنے انتقام کا نشانہ بنا رہا ہے۔ملک احمد علی اولکھ خصوصاً ابادکاروں کو اپنے انتقام کا نشانہ بنا رہا ہے لیکن ہم یہ بتادینا چاہتے ہیں کہ پہلے تو چکوک سے کچھ ووٹ ملک احمد علی اولکھ کو مل گئے تھے لیکن اب چکوک کے غیرت مند آئندہ انتخابات میں انتقام کاروائیوں کا حساب لیں گے ۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے اور مسلم لیگی اکبرین سے مطالبہ کیا کہ ملک احمد علی اولکھ کے طرز سیاست کا نوٹس لیں وگرنہ سیاسی نقصان ہو گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وٹ نہ دینے کی سزا ، ملک احمد علی اولکھ نے منافقانہ طرز سیاست کی بنیاد پر یونین کونسل 190 ایم کے پہلے چار چکوکسے علیحدہ کر دیا
کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) ووٹ نہ دینے کی سزا ، ملک احمد علی اولکھ نے منافقانہ طرز سیاست کی بنیاد پر یونین کونسل 190 ایم کے پہلے چار چکوکسے علیحدہ کر دیا ۔
سابق کونسلر 190/ML چوہدری محمد حسین گجر نے اپنے بیان میں کہاکہ ووٹ نہ دینے کی سزا ، ملک احمد علی اولکھ نے منافقانہ طرز سیاست کی بنیاد پر یونین کونسل 190 ایم کے پہلے چار چکوک 92/ML,95/TDA,80/A-80/B-TDA کو انتقامی سیاست کو فروغ دیتے ہوئے 90 یونین کونسل سے علیحدہ کیا اور اس کے بوجود بھی انتقامی آگ نہ بجھنے پر اب میرے ذاتی وارڈ 79/TDA کو 15 کلومیٹر دور چکنمبر 77 ٹی ڈی اے کے ساتھ ملا دیا ۔ جس سے پورے چک کے عوام انتہائی مشکل صورتحال سے دوچار ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ولیس نے گزشتہ ماہ قتل اور سنگین مقدمات میں ملوث عدالتی مفرورز اور 15 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر کے عدالتوں میں پیش کر دیا
کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) پولیس نے گزشتہ ماہ قتل اور سنگین مقدمات میں ملوث عدالتی مفرورز اور 15 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر کے عدالتوں میں پیش کر دیا ۔ انچارج گرفتاری مجرمان کی ٹیم کے سربراہ اے ایس آئی منظور حسین ، قمرالزمان اے ایس آئی کے زیر نگرانی پولیس نے گزشتہ ماہ قتل اور سنگین مقدمات میں ملوث عدالتی مفرورز اور 15 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر کے عدالتوں میں پیش کر دیا ۔ تفصیل کے مطابق کروڑ پولیس نے قتل اور اغوا برائے تاوان جیسے سنگین مقدمات میں ملوث 12 عدالتی مفرور اور 15 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔ جن میں اغوا برائے تاوان کا ملزم اشتہاری غلام شبیر ماچھی سکنہ دین پور کو گرفتار کر کے جسمانی ریمانڈ لیکر تفشیش شروع کر دی ۔ جبکہ قتل کے مقدمہ میں محمد قیصر ولد نذیر احمد سکنہ 98 ٹی ڈی اے ، عرفان ولد اللہ وسایا ، نجف علی سرگانی ، ظفر اقبال کمہار ، غلام حسین لشکرانی ، وزیر حسین لشکرانی بلوچ ، محمد سجاد حسین ، طاہر نواز جٹ ، مرید کاظم جسکانی ، عبدالرشید راجپوت ، محمد مزمل راجپوت ، محمد خالد راجپوت ، شاہد حسین ٹبی خورد ، محمد اسحاق ، جبکہ مفرور عبدالواحد راجپوت ، نجف علی سرگانی ، گدا حسین بھنڈ ، انتظار حسین ، محمد سردار جٹ ، منظور حسین گشکوری ، محمد انور جٹ ، مسماة لبنیٰ اشرف ، جمع خان شامل ہیں ۔ جن کو گرفتار کر کے عدالتوں میں پیش کر دیا گیا جن پر ملزمان کو سزائیں اور جرمانے کئے گئے ۔ عدالتی مفرور نجف علی چار مقدموں میں مفرور تھا جبکہ تھانہ کروڑ میں اغوا برائے زناء 3 تین مقدمات سمیت 25 مقدمات درج ہوئے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com