کروڑ لعل عیسن چکنمبر 91 TDA با اثر لوگوں نے نہری پانی چوری کر کے اپنی فصلیں سیراب کرنا معمول بنا لیا
Posted on March 6, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز
کروڑ لعل عیسن: کروڑ لعل عیسن چکنمبر 91 TDA با اثر لوگوں نے نہری پانی چوری کر کے اپنی فصلیں سیراب کرنا معمول بنا لیا، علاقہ کے زمین داروںمیں شدید پریشانی پائی جاتی ہے ان خیا لات کا اظہار ملک حفیظ اللہ اولکھ نے صحافیوں کو واقعہ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ نہری پانی کا میرا حصہ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب 9بجے سے لیکر 5بجے تک ہوتا ہے اور مجھے کافی عرصہ سے فدا حسین ولد رحیم بخش اور اس کے ساتھیوں کے پانی چوری کرنے کی اطلاعات مل رہی تھیں۔
انہوں نے کہا کہ 26اور27فروری کی درمیانی شب میں نے خود اپنی نگرانی میں چیک کیا تو ان افراد کو اس کام میں ملوث پایا ،فدا حسین اور اس کے ساتھی میرے حصہ کا پانی چوری کر کے اپنی فصلیں سیراب کر رہے تھے، ان کی اس حرکت کو میرے گواہوں نے بھی دیکھا ، انہوں نے کہا کہ فدا حسین اور اس کے ساتھیوں کے خلاف میں نے درخواست محکمہ انہار کے آفیسر کو پہنچا دی، ضلع دار حبیب اللہ اور پٹواری نے موقع چیک کیا اور یقین دہانی کرائی کے ان با اثر افراد کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ میری اعلیٰ عہدیداران سے التجا ہے کہ مجھے یقینی انصاف فراہم کیا جائے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com