آئرلینڈ ڈبلن (فرخ وسیم بٹ) سابقہ وزیراعظم آزاد کشمیر اور پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے صدر بریسٹر سلطان محمود چوہدری نے 27 اکتوبر کو جرمنی کے دارالحکومت برلن میں ملین مارچ کا اعلان کیا ہے جس نے تحریک آزادی کشمیر میں ایک نئی جان پیدا کردی ہے ملین مارچ سے تحریکِ آزادی کشمیر کے لیے مثبت نتائج ثابت ہوں گے اور جس سے بھارت کے زیر تسلط کشمیریوں پر ظلم و ستم کے بارے میں دنیا کو مزید آگاہی ہو گی۔
ان خیالات کا اظہار کشمیر پی ٹی آئی آئرلینڈ کے چیف آرگنائزر پیر شیراز حسین پیرزادہ قادری نے گزشتہ روز ہمارے نمائندہ خصوصی فرخ وسیم بٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا آپنے مزید کہا کہ اس وقت مسلہ کشمیر عالمی امن کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے اس کا اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق فوری حل نکالنا ہوگا مقبوضہ کشمیر میں بھارت نے کشمیری عوام پر ظلم و ستم کی داستان رقم کر کے اس اس خطے میں سب سے بڑے دہشت گرد ہونے کا ثبوت دیا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ بیرسٹرسلطان محمود چوہدری نے اپنی زندگی تحریک آزادی کشمیر اور وہاں کی مظلوم عوام کے لیے جو وقف کی ہوئی ہے ہم اس پر انہیں خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں اور میں آئرلینڈ کی تمام کشمیری کمیونٹی اور آئرلینڈ کی تمام سیاسی۔سماجی۔مذہبی تنظیمات کے قائدین و کارکنان اور ہر اس فرد سے اپیل کرتا جو اس ظلم کے خلاف کلمہ حق بلند کرنا چاہتا ہے وہ اس ملین مارچ میں بھرپور شرکت کرے اس گفتگو میں کشمیر پی ٹی آئی آئرلینڈ کے دیگر قائدین شامل تھےان میں۔چوہدری عجائب۔ملک آزاد اعوان۔ظفر چوہدری۔نعیم چوہدری۔مظفر چوہدری۔سردار سلطان۔آفتاب چوہدری۔راحیل پیرزادہ اور راجہ راؤف شامل تھے۔