کروڑ کے واحد اسٹیدیم کو فی الفور کھولا جائے۔ ضیاء الحق

کروڑ لعل عیسن : کروڑ کے واحد اسٹیدیم کو فی الفور کھولا جائے۔ ان خیالات کا اظہار ضیاء الحق سیہڑ، حاجی نذیر حسین بغوچی اور عامر انصاری نے اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ کروڑ لعل عیسن کا واحد اسٹیڈیم کئی سالوں سے بند پڑا ہے۔

وہاں پر تعینات چوکیدار رات کو آکر سو جاتا ہے اور صبح سویرے مین گیٹ بند رکھتا ہے جس کے باعث سیر کیلئے جانے والے شہریوں کو اسٹیڈیم کا گیٹ بند ملتا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اسٹیڈیم کو فی الفور کھولا جائے۔