سلمان خان کی کک رواں برس کی سب سے بڑی فلم قرار

kick

kick

ممبئی (جیوڈیسک) 188 کروڑ کے بزنس کے ساتھ کنگ خان کی ہیپی نیوائیر کا دوسرا نمبر رہا بالی و وڈ کے لیے 2014 باکس آفس کے لحاظ سے مایوس کن ثابت ہوا کیونکہ 180 کے قریب ریلیز ہونے والی فلموں میں سے صرف سات ہی سو کروڑ سے زائد کا بزنس کرنے میں کامیاب ہوسکیں

اور رواں برس سلمان خان کی فلم کِک نے بالی و وڈ باکس آفس کی جنگ جیت لی اور یہ ہندوستان بھر میں دو سو کروڑ سے زائد بزنس کے ساتھ سرفہرست ہے۔دوسرا نمبر شاہ رخ خان کی ہیپی نیو ائیر کے نام رہا جس نے 188 کروڑ کا بزنس کیا جبکہ ریتک روشن کی فلم بینگ بینگ 145 کروڑ روپے سمیٹنے میں کامیاب رہی۔

اجے دیوگن اپنی فلم سنگھم ریٹرنز کے 140 کروڑ کے بزنس کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہے جبکہ اکشے کمار کی فلم ہالیڈے اور دبنگ خان کی جے ہو دونوں 110 کروڑ کما کر مشترکہ طور پر پانچویں نمبر پر کھڑی ہیں۔ اسی طرح ٹو سٹیٹس 105 کروڑ کما کر رواں برس اس کلب کا حصہ بننے والی تاحال آخری فلم ہے اور توقع ہے کہ عامر خان کی پی کے اس کو پیچھے چھوڑ سکتی ہے۔