شمس قاسم لاکھا کو چیئرمین ایچ ای سی بنانے کا فیصلہ

HEC

HEC

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد حکومت نے ماہر تعلیم شمس قاسم لاکھا کو چیئرمین ہائیر ایجوکشن کمیشن لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ نوٹیفیکیشن جلد جاری کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق وزارت تعلیم نے چیئرمین ایچ ای سی کی تقرری کے لئے وزیراعظم کو سمری ارسال کی تھی۔

جس میں نئے چیئرمین کی تعیناتی اعلی اختیاراتی کمیشن کے ذریعے کرنے کی تجویز دی گئی تھی۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے ماہر تعلیم شمس قاسم لاکھا کو ایچ ای سی کا نیا چیئرمین لگانے کا فیصلہ کیا ہے جن کی تقرری کا نوٹی فیکیشن جلد جاری کیا جائے گا۔