اسلام آباد / لاہور (جیوڈیسک) ملک بھر میں موبائل فون سمزکی تصدیق کا عمل جاری ہے اور اب تک6 کروڑ 62 لاکھ سے زائد سمز کی تصدیق مکمل کی جا چکی ہے۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے موبائل فون سمزکی تصدیق کیلیے 13اپریل تک کی ڈیڈ لائن دے رکھی ہے جس کے ختم ہونے سے پہلے 10 کروڑ 30 لاکھ سمزکی تصدیق متوقع ہے، ذرائع کے مطابق 6 کروڑ 62 لاکھ 33 ہزار 379 سمزکی تصدیق 5 کروڑ 8 لاکھ 52 ہزار 980 شناختی کارڈز پر ہوئی ہے جبکہ 78 لاکھ 17 ہزار 479 سمز بندکی گئی ہیں۔