کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونیوالا فلائی اورر ریلوے کی جانب سے این اوسی نہ ملنے کے باعث کھٹائی میں پڑ گیا
Posted on September 12, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز
بہاولپور: کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونیوالا فلائی اورر ریلوے کی جانب سے این اوسی نہ ملنے کے باعث کھٹائی میں پڑ گیا ڈیڑھ سال قبل ریلوے کواس مد میں ایک کروڑ 25 لاکھ روپے ہائی وے کی جانب سے ادائیگی کے باوجود محکمہ ریلوے این اوسی جاری نہیں کیا جا رہا تفصیل کے مطابق 18 کروڑ روپے کی لاگت سے پروانشل ہائی وے نادرن بائی پاس کی تعمیر کر رہا ہے۔
جس میں ریلوے کراسنگ پرفلائی اورر تعمیر کیاجاناہے محکمہ ہائی وے نے ریلوے سے اجازت لینے کیلئے تقریباڈیڑھ سال قبل محکمہ کوایک کروڑ25 لاکھ بھی ادا کردیئے مگراس کے باوجود محکمہ ریلوے این اوسی جاری نہیں کررہا جس کی وجہ سے کروڑوں روپے کا منصوبہ کھٹائی میں پڑ گیا ہے۔