مہمند ایجنسی : یہ پنکھا میاں منڈی بازار میں کفایت اخبار فروش کے چار فٹ چوڑےاور پانچ فٹ لمبے دکان میں لگا ہوا ہے۔ سارے بازار اور اٹھنے بیٹھنے والوں میں سے ایک چشم دید گواہ بھی نہیں ملا جس نے یہ پنکھا کبھی چالو حالت میں دیکھا ہو۔
کیونکہ یہ دکان نما باکس صرف صبح 7 بجے سے دوپہر 12 بجے تک کھلا رہتا ہے۔ اور سب کو معلوم ہے کہ اس دوران بجلی سسرال گئی ہوتی ہے۔ اب ٹیسکونے یہ پنکھا لگانے کی پاداش میں دکاندار کو 194٫663 کے بل ساتھ یہ ہدایت نامہ بھی بھیجوایا ہے۔
30 دن کے اندر مذکورہ بقایا جات ادا کرے۔ بصورت دیگر یہ کیس نیب NAB کو بھیجا جائیگا اور پھر وہ آپ سے ریکوری کریگی۔