لاکھوں کی غیر ملکی کرنسی سمگل کرنیکی کوشش ناکام، غیر ملکی خاتون گرفتار

Rawalpindi

Rawalpindi

راولپنڈی (جیوڈیسک) اسلام آباد سے بنکاک جانیوالی پرواز TG-350 کے مسافروں کی چیکنگ کے دوران کسٹم حکام نے اسلام آباد کے فائیو سٹار ہوٹل میں ملازم تھائی شہریت کی حامل خاتون مسافر کے سامان کی تلاشی کے دوران اس کی جیکٹ میں انتہائی مہارت چھپائے گئے 26362 امریکی ڈالر برآمد کرلئے جس پر کسٹم حکام نے اسے تحویل میں لے لیا اور مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔