لاہور (جیوڈیسک) پاکستان عوامی تحر یک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ میں انقلاب کیلیے فوج سے مدد مانگوں گا اور نہ ہی فوج کر پٹ نظام حکو مت کو بچانے کیلیے حکمرانوں کا ساتھ نہیں دے گی، جب کروڑوں افراد حکمرانوں کے خلاف سڑکوں پر آئیں گے تو کوئی سیکیورٹی ادارہ ان کو روکنے کیلیے گولی نہیں چلائے گا۔
ملک میں صرف ایک خاندان کی حکو مت ہے غریب خودکشیاں کر رہے ہیں، حکمرانوں کے خلاف انقلاب کا وقت آنے والا ہے، ملک کیلیے اپنی جان دے دوں گا، کرپٹ حکمرانوں میں طاقت نہیں یہ بزدل ہیں، کروڑوں عوام کو سڑکوں پر دیکھنے کے بعد حکومتی ایوان چھوڑ کر بھاگ جا ئیں گے۔