کروڑوں کی زمین وا گزار کرالی

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) ریلوے کے شعبہ لینڈ نے پولیس کی بھاری نفری کیساتھ ملکر قبضہ گروپ کے خلاف آپریشن کلین اپ کرتے ہوئے کینٹ اور کوٹ لکھپت کے درمیان اپنی کروڑوں روپے کی زمین واگزار کرالی۔

علاوہ ازیں جڑانوالہ ریلوے سٹیشن کے قریب بھی آپریشن کلین اپ کر کے لاکھوں روپے کی زمین وا گزار کرائی۔ ریلوے حکام کا قبضہ گروپ کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری ہے۔