کروڑ لعل عیسن کی خبریں 16/10/2015

TARIQ PAHAR

TARIQ PAHAR

کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) لاکھوں روپے خرچ کر کے مین روڈ پر بنایا گیا ڈیوائڈر گزشہ روز ایکسویٹر لگا کر توڑ دیا گیا۔ ڈیوائڈر سے ون وے کا ماحول بن گیا تھا اور ساتھ ہی پودوں کے لگانے سے شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہو گیا تھا۔ لیکن ایک شخص کے اشارے پر سابق صوبائی وزیر نے اپنے ہی ہاتھ سے بنایا ہوا ڈیوائڈر تڑوا دیا۔ تفصیل کے مطابق سابق صوبائی وزیر ملک احمد علی اولکھ نے 2013 میں مین روڈ پر کے درمیان میں ڈیوائڈر دیوار تعمیر کروائی جس پر لاکھوں روپے خرچ کیئے گئے۔ ڈیوائڈر کے درمیان میں خوبصورتی کیلئے پودے اور پھول بھی لگائے گئے۔ جن کو ٹی ایم اے کروڑ اور ایم پی اے حاجی عبدالمجید خان نیازی اپنی ذاتی ٹنکی سے پانی لگاتے رہے۔ ڈیوائڈر اور ئس کے بیچ میں لگے پھول دار پودوں کی وجہ سے شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہو گیا تھا لیکن سابق صوبائی وزیر نے ایک شخص کے کہنے پر یو ٹرن لیا اور اپنی ہی جانب سے بنایا گیا ڈیوائڈر چنڈی موڑ تا بصرہ موڑ گزشتہ روز اکیسویٹر سے تڑوا دیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔

کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) شہریوں شہاد خان درانی ، چوہدری طاہر خلیل ، محمد حسن طارق ، مبشر حسین سمیت درجنوں شہریوں نے ڈیوائڈر توڑنے کی شدیدمذمت کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔

کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کروڑ کے سامنے چھٹی کے اوقات میں درجنوں رکشے اور گاڑیاں کھڑے ہو جانے کے باعث روڈ بلاک ہو جاتا ہے۔ جس سے آمدورفت کیلئے ٹریفک کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور کسی بھی وقت تخریب کاری کاکوئی بھی حادثہ رونما ہو سکتا ہے۔ صدر انجمن تاجران طارق محمود پہاڑ نے اعلیٰ حکام کی توجہ اس جانب مبذول کرواتے ہوئے سکیورٹی انتظامات کو مزید بہتر منانے کا مطالبہ کیا ہے۔ تفصیل کے مطابق گنجان آباد علاقے انار کلی بازار کے قریب واقع گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کے سامنے چھٹی کے وقت درجنوں رکشے اور گاڑیاں کھڑی ہو جاتی ہیں جس سے روڈ بلاک ہو جاتا ہے اور محرم کے ایام میں امام بارگاہ حسینیہ میں مجلس میں سینکڑوں افراد موجود ہوتے ہیں۔ جس کیلئے سکیورٹی انتظامات کو مزید بہتر کرنا لازمی ہے اور احتیاطاً گاڑیاں ، موٹرسائیکلیں چھٹی کے وقت سکول سے فاصلے پر کھڑی کی جائیں۔
۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔

کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) حضرت عمر فاروق مراد رسولۖ ہیں۔ جس راستے سے آپ گزرتے تو شیطان وہ راستہ چھوڑ جاتا تھا۔ ان خیالات کا اظہار معروف عالم دین علامہ قاری محمد اشفاق سعیدی گولڑوی نے گزشتہ روز نماز جمعہ کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حضرت عمر عظیم صحابی تھے جنہوں نے 50 ہزار مربع میل رقبہ پر اسلام کا پرچم بلند کیا اور آپ کے دور میں کوئی شخص بھوکا نہیں سوتا تھا۔ حضور نبی کریم ۖ نے ہمیشہ آپ کی رائے کو فوقیت دی۔ انہوں نے کہا کہ آپ پر بہتان تراشی کرنے والے منافق اور جھوٹے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ 2 محرم کو اما عالی مقام حضرت امام حسین کے قافے کربلا معلہ پہنچے۔ آپ کی شہادت ایک عظیم قربانی ہے۔ جو تاقیامت یاد رکھی جائے گی۔