کراچی (جیوڈیسک) وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ نے شوگر ملرز اور گنے کے کاشت کاروں کے درمیان تنازع حل کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ 182 روپے فی من گنے کی کم سے کم امدادی قیمت پر ناراضی ملرز نے آج سے ملیں بند کرنے کی دھمکی دی تھی۔
ممبر قومی اسمبلی اور گنے کے کاشت کاروں کے نمائندے نواب یوسف تالپور نے جیو نیوز کو بتایا وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ نے انھیں یقین دلایا ہے کسی صورت گنے کے کاشت کاروں کا استحصال نہیں ہونے دیں گے اور 155 روپے کے بجائے 182 روپے فی من کے حساب سے ہی صوبے کی ملوں کو پابند کریں گے کہ وہ آباد گاروں سے گنا خریدیں۔
ملرز نے ہفتے کو اعلان کیا تھا کہ وہ 182 روپے فی من پر نقصان میں ملیں نہیں چلاسکتے اس لیے 5 جنوری سے کرشنگ بند کردیں گے ۔شوگر ملز ایسوسی ایشن زرائع کے مطابق کرشنگ بند کرنے کے حوالے سے ملرز کے درمیان بھی اختلافات پائے گئے ہیں ۔