اسلام آباد (جیوڈیسک) حساس اداروں نے مینار پاکستان، داتا دربار اور مزار اقبال کی سیکیورٹی غیر تسلی بخش قرار دے دی۔ حساس ادارے کی رپورٹ کے مطابق مینار پاکستان پر تعینات پی ایچ اے کے گارڈز غیر تربیت یافتہ ہیں جبکہ وہاں لگے واک تھروگیٹ لوڈشیڈنگ میں کام نہیں کرتے اور مینار پاکستان کے گراوٴنڈ میں ایک تعمیراتی کمپنی کے خیمے انتہائی خطرے کا باعث ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ داتا دربار کمپلیکس کی موٹر سائیکل پارکنگ میں آنے جانے والوں کی چیکنگ نہیں ہوتی، داتا دربار میں لگے 99 سی سی ٹی وی کیمروں میں سے 35 کا زومنگ سسٹم خراب ہے۔
، میٹرو بس کا فلائی اوور اور ارد گرد کئی منزلہ عمارتیں بھی سیکیورٹی رسک ہیں۔ رپورٹ کے مطابق بادشاہی مسجد کا جنوبی گیٹ جمعے کے روز خواتین کے لیے کھولا جاتا ہے جو انتہائی سیکیورٹی رسک ہے جبکہ مزار اقبال میں داخل ہونے والوں کی چیکنگ کے لیے واک تھرو گیٹ تک نہیں۔