لاہور : انجمن طلباء اسلام صوبہ پنجاب کے چیئرمین میڈیا سیل حافظ سرفراز صدیق نے کہا ہے کہ عوامی تحریک کے مینار پاکستان لاہور کے تاریخی جلسے کی شاندار کامیابی نوید انقلاب ہے۔لاہور کے کامیاب جلسے سے قوم کو ولولہ تازہ ملا ہے۔ جلسے میں لاکھوں افراد کی پر جوش شرکت سے ثابت ہوگیا ہے کہ لاہور مسلم لیگ ن کاقلعہ نہیں رہا ۔کامیاب جلسہ حکومت پر عوام کی عدم اعتماد ہے۔
لاہور کا تاریخ ساز جلسہ حکومت کے خلاف ریفر نڈم ثابت ہوا ہے۔اب انقلاب کا قافلہ شہر شہر جائے گا۔ جلسوں اور دھرنوں نے قوم کو جگا دیا ہے اور ملک کو تبدیل کردیا ہے۔بدلے ہوئے پاکستان میں حکمرانوں کی من مانی نہیں چلے گی ۔کامیاب جلسے پر عوامی تحریک ،سنی اتحاد کونسل ،مجلس وحدت مسلمین کے عہدیداران اور کارکنان مبارک باد کے مستحق ہیں ۔23اکتوبر کا ابیٹ آباد کا جلسہ لاہور کا ریکارڈ بھی توڑ دے گا۔