جلسہ مینار پاکستان

لاہور (خصوصی رپورٹ ) مینار پاکستان پر انقلاب مارچ اتحادی جماعتوں کے جلسے میں تمام جماعتوں کے کارکنان کی بھر پور شرکت جلسہ گاہ میں پاکستان عوامی تحریک خواتین ونگ اور مجلس وحدت مسلمین خواتین ونگ کی بھی شرکت بھر پور تھی مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر کارکنان کے بہت بڑے قافلے کے ساتھ جلسہ گاہ میں داخل ہوئے تو شیعہ سنی بھائی بھائی اور پاکستان بنایا تھا پاکستان بچائیں گے کے نعروں سے استقبال کیا گیا علامہ ڈاکٹر طاہر القادری اور صاحبزادہ حامد رضا بھی ہزاروں کارکنان کے ہمراہ جلسہ گاہ میں داخل ہوئے تو مختلف ترانوں اور پرجوش نعروں سے استقبال کیا گیا

مجلس وحدت مسلمین اور پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان کی تعداد زیادہ دیکھنے میں آیا شاہدرہ چوک اور بابو صابو انٹر چینج پر مجلس وحدت مسلمین لاہور کے کارکنان کا شاندار استقبالیہ کیمپ آنے والے قافلوں کو خوش آمید اور گل پاشی کرتے رہے جلسے گاہ میں کارکنان پر جوش انداز میں نعروں کا جواب اور ترانوں پر جھومتے رہے سیکیورٹی کا بہترین انتظام اتحادی جاعتوں کے رضاکاروں کی طرف سے دیکھنے میں آیا

MWM

MWM

MWM

MWM

MWM

MWM