واشگٹن (جیوڈیسک) بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ ستائیس ستمبر کو وائٹ ہاس میں امریکی صدر باراک اوباما سے ملاقات کریں گے۔ وائٹ ہاس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے دونوں رہنماں میں نیٹو فوج کے انخلا کے بعد افغانستان میں امن کے قیام پر بھی گفتگو ہو گی۔
صدر اوباما بھارتی وزیراعظم سے ملاقات کے دوران پاک بھارت کشیدگی کم کرنے پر بھی زور دیں گے۔ امریکی نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر سوزن رائس نے اس ملاقات کی تصدیق کی۔ من موہن سنگھ کی نیویارک میں چار روزہ ملاقات کے دوران پاکستانی وزیراعظم میاں نواز شریف سے بھی ملاقات متوقع ہے۔