ہمارے ذہن میں سندھ کی تقسیم کا کوئی خیال نہیں، وسیم اختر

 Waseem Akhtar

Waseem Akhtar

لاہور (جیوڈیسک) ایم کیو ایم کے رہنما وسیم اختر نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کا موقف غلط نہیں ہے اگر ہم کسی کو غلط لگ رہے ہیں تو میزپر بیٹھ کر بات کی جاسکتی ہے۔

انھوں نے کہا کہ الطاف بھائی لیڈر ہیں ان کی بات کا غلط مطلب سمجھا گیا، ایاز لطیف پلیجو ہمارے بھائی ہیں وہ سندھ میں رہنے والے ہیں ان سے اختلافات ہو سکتے ہیں لیکن ان سے ہماری لڑائی کوئی نہیں ہے جب ہم نے سمجھا کہ الطاف بھائی کی تقریر کاغلط مطلب لیا گیا ہے۔

اور اس کے ردعمل میں ہڑتال کے دوران کوئی بدمزگی ہو سکتی ہے جس سے حالات اور خراب ہوں تو ہم نے پہل کی اور ان کو ہڑتال کی کال واپس لینے پر راضی کر لیا، اگر ملک کے وسیع تر مفاد میں پیپلزپارٹی اور ق لیگ مل کر چل سکتی ہیں تو ہم نے کون سا غلط کیا ہے۔