مائنڈ سیٹ

Raising Children

Raising Children

تحریر: شاہد شکیل
موجودہ دور میں بچوں کی پرورش اور دیکھ بھال کرنا کسی امتحان سے کم نہیں ذرا سی بھول چوک سے ان کے مستقبل اور زندگی میں مشکلات پیدا ہو سکتی ہیں کیونکہ اگر والدین محض یہ سوچ کر کہ ان کے والدین نے جیسے پرورش کی ہم بھی انہی طور طریقوں سے اپنے بچوں کی پرورش کریں گے تو شاید یہ ممکن نہیں کیونکہ آج کا بیتے کل سے موازنہ نہیں کیا جاسکتا ، کئی وجوہات کی بنا پر والدین جان بوجھ کر اپنے بچوں کا مستقبل داؤ پر لگاتے ہیں اور یہ سوچ کر ہر اس عمل کو نظر انداز کرتے ہیں جو ان کی نظر میں قابلِ مذمت نہیں اور محض وقت کے ساتھ چلنے کو ہی ترجیح دیتے ہیں یا دیگر کئی وجوہات کے سبب بچوں کا اعتماد تباہ کرتے ہیں۔

سوال یہ ہے کہ دورانِ پرورش والدین کو کون سے طریقے استعمال کرنا چاہئیں کہ بچوں کا اعتماد بحال اور بلند رہے اور مستقبل میں مشکلات کا سامنا بھی نہ کرنا پڑے؟ بیشتر والدین جانتے ہیں کہ بچوں کو اپنی تعریف سننا اور حوصلہ افزائی پسند ہے لیکن کئی والدین جانتے ہوئے بھی ایسا نہیں کرتے اور یہ سمجھتے ہیں کہ بے جا لاڈ پیار سے بچے سر پر سوار ہو جائیں گے جو ایک غلط سوچ ہے کیونکہ تعریف اور حوصلہ افزائی سے بچوں میں جتنا زیادہ اعتماد بحال ہو گا اتنا زیادہ وہ مستقبل میں کامیاب ہونگے اور پُر اعتمادرہیں گے ،جزوی طور پر یہ تمام باتیں درست قرار دی جا سکتی ہیں لیکن جھوٹی تعریف بچوں کے لئے نقصان دہ ہے ، اکثر والدین جھوٹ کا سہارہ لے کر بچوں پر کنٹرول کرنا چاہتے ہیں لیکن شاید وہ بچوں کی ذہنیت یا چھٹی حس سے واقف نہیں ہوتے ،بچے محسوس کرتے ہیں کہ انہیں بہلایا جا رہا ہے یا جھوٹی تعریف کے پل باندھے جارہے ہیں۔

Children

Children

بچوں کی نفسیات پر طویل مطالعہ کرنے کے بعد ڈاکٹر کیرول کا کہنا ہے بچوں کے مستقبل کیلئے بنیادی طور پر دو ماڈل تیار کئے جاتے ہیں جن میں پہلے نمبر پر گروتھ مائنڈ سیٹ اور دوسرا فکسڈ مائنڈ سیٹ۔ان دو مختلف ماڈل سے بچوں کی پرورش کی جاتی ہے ،ڈاکٹر کیرول کا کہنا ہے والدین کو دوران پرورش یا نگرانی صرف ایک ہی بات پر توجہ دینا لازمی ہوتی ہے کہ وہ بچوں کے ساتھ کس لہجے ،طریقے اور رویہ اختیار کرتے ہوئے بات کرتے ہیں ، کیونکہ جن بچوں کے ساتھ فکسڈ مائنڈ سیٹ کے پیش نظر بات کی جاتی ہے یعنی مقرر ہ ذہنیت کو مدنظر رکھ کر تو انکی تخلیقی صلاحیتوں میں روکاوٹ پیدا ہو سکتی ہے مثلاً کئی باتیں یا عوامل وراثت میں ملے ہوں اور بدستور انہی پر عمل کیا جائے اور موجودہ دور کو یکسر نظر انداز کرتے ہوئے بچوں میں تبدیلی نہیںلائی جاسکتی کیونکہ آج جو بچے دیکھ رہے ہیں وہ والدین کے ماضی یا بیتے سالوں کو جو انہوں نے نہیں دیکھا عمل نہیں کر سکتے۔

اگر والدین دقیانوسی خیالات کو عملی جامہ پہناتے ہوئے محض اس بات پر ہی انحصار کریں گے کہ ہم نے اپنے والدین سے یہی سیکھا ہے اور یہی اپنے بچوں کو سکھائیں گے یا ایسی تربیت دیں گے جو ہمیں ملی ہے تو ممکنہ طور پر وہ اپنے بچوں میں تبدیلی نہیں لا سکتے اور موجودہ دور کے ساتھ قدم ملا کر چلنے میں کئی روکاوٹیں پیدا ہو سکتی ہیں یہ بات کسی حد تک درست سمجھی جاتی ہے کہ بچوں کی صلاحیت برقرار رکھنے کیلئے کئی منفی عوامل پر پابندی لگانا ضروری ہے لیکن اگر بے جا مشکلات کھڑی کر دی جائیں تو وہ زندگی میں کسی چیلنج کا مقابلہ نہیں کر سکتے اور اس لئے دوسرے ماڈل یعنی گروتھ مائنڈ سیٹ کے تحت ان کی صلاحیتوں کو قبول کرنے کے ساتھ ساتھ تعریف اور حوصلہ افزائی کرنا بہت ضروری ہے نہ کہ ہر بات پر سوالیہ نشان لگایا جائے یا ایک ایسے امتحان میں ڈال دیا جائے جس کا جواب والدین کے پاس بھی نہ ہو اور محض اپنی خوشی کیلئے بچوں کو مقرر ذہنیت کا پابند بنایا جائے جن بچوں کی تربیت روشن خیالی ،گروتھ مائنڈ سیٹ یا موجودہ دور کو مد نظر کر کی جاتی ہے۔

Trust

Trust

ان کے ذہن کبھی منجمند نہیں ہوتے کیونکہ ایسے بچے جانتے ہیں والدین ہم پر بے جا پابندی عائد نہیں کرتے انہیں ہم پر مکمل اعتماد ہے اور ہم نے ان کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچانی ایسے بچے اپنی صلاحیتوں سے باخبر ہوتے اور انہیں مزید ترقی دینے کی جد وجہد کرتے ہیں ،گروتھ مائنڈ سیٹ کے تحت پرورش یا تربیت پانے والے بچے کم ہی مشکلات کا شکار ہوتے ہیں اور ہر چیلنج کا مقابلہ کرتے ہیں بلکہ کھیل سمجھتے ہیں کیونکہ ان کے اندر کسی قسم کا خوف نہیں پایا جاتا ۔ڈاکٹر کیرول کا کہنا ہے والدین کو چند غلطیوں سے اجتناب کرنا چاہیے تاکہ بچے خود اعتمادی سے زندگی اور مستقبل کا تعین کر سکیں ،مثلاً بچوں کی ذہانت پر انکی حوصلہ افزائی کی جائے اور ایسا رویہ اختیار کیا جائے کہ وہ محسوس کریں جو کچھ بھی وہ کر رہے ہیں غلط نہیں ہے اور والدین اس عمل سے خوش ہیں،بچوں پر زیادہ دباؤ نہ ڈالا جائے ، کسی بھی شے یا عمل کو سادہ طریقے سے نامزد کیا جائے اور آسان مثالیں دے کر انہیں حل کرنے میں اپنا مثبت کردار ادا کیا جائے نہ کہ مشکل ترین امتحان میں ڈالا جائے جنہیں بچے حل نہ کر سکیں اور اپنی ذہانت پر شکوک میں مبتلا ہو جائیں۔

بچوں کی ناقص کارکردگی پر کبھی تنقید نہ کی جائے مثلا ہوم ورک ، سکول یا کھیل میں بچے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکیں تو تنقید سے گریز کیا جائے اور مناسب تجاویز اور تسلی بخش طریقے اور مکمل طور پر ڈیٹیل سے آگاہ کیا جائے کیونکہ بچے منفی انداز سے خوفزدہ رہتے ہیں کہ ان کی کسی حرکت یا عمل سے والدین اداس یا ناراض نہ ہو جائیں کیونکہ وہ والدین کو اپنی زندگی کی اہم ترین شخصیات تصور کرتے ہیں ، بچوں کی کارکردگی بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ وضاحت اور مشقوں سے انکی مہارت میں اضافہ کیا جاسکتا ہے اور انہیں سمجھایا جائے کہ انسان غلطیوں سے ہی سیکھتا ہے ،انہیں آزادانہ طور پر مسائل حل کرنے کا موقع فراہم کیا جائے تا کہ وہ خود مختاری اور خود اعتمادی سے در پیش مسائل اور مشکلات کا سامنا کر سکیں اور ان کے اندر اتنی ہمت اور طاقت ہو کہ ہر چھوٹے بڑے مسئلے کو اپنی ذہانت سے حل کر سکیں۔

Shahid Shakil

Shahid Shakil

تحریر: شاہد شکیل

Children Mindset

Children Mindset