برلن (جیوڈیسک) لیجنڈری فٹبالر میرا ڈونا کا کہنا ہے کہ ارجنٹائن فٹ بال ایسوسی ایشن کے حکام کی فٹبال کے حوالے سے سمجھ بوجھ پاکستان فٹبال ایسو سی ایشن کے حکام سے بھی کم ہے۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق ماضی کے اسٹار فٹبالر کا ارجنٹائن فٹبال ایسوسی ایشن کے حکام کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہنا تھا۔
کہ انھیں ارجنٹائن فٹبال ٹیم کا کوچ ہونا چاہیئے تھے لیکن حکام نے ان کے خلاف انتہائی گندا کھیل کھیللا۔ ان کا کہنا تھا کہ ارجنٹائن فٹبال ایسوسی ایشن کے حکام کو فٹبال کے حوالے سے پاکستان فٹبال ایسوسی ایشن کے حکام سے بھی کم سمجھ بوجھ ہے جو اس وقت عالمی رینکنگ میں 158 ویں نمبر پر ہیں۔
میرا ڈونا کا کہنا تھا کہ پاکستان میں فٹبال کے حوالے سے بہت سے اچھے کام ہو رہے ہیں لیکن بد قسمتی سے انھیں کبھی ورلڈ کپ کا فائنل کھیلتے نہیں دیکھا۔