میرا ڈونا نے سوال پوچھنے پر صحافی کو تھپڑ مار دیا

Mine Donna

Mine Donna

ارجنٹائن (جیوڈیسک) ارجنٹائن کے لیجنڈری فٹبالر ڈیاگو میرا ڈونا کھیل سے دور ہونے کے بعد سپورٹس مین شپ بھی بھول گئے ، سوال کرنے والے صحافی کو تھپڑ رسید کر دیا۔

سیاستدانوں کے خلاف صحافیوں سمیت عوام کے شدید ردعمل کے بعد سابق سٹار فٹبالر کے صحافی پر چڑھ دوڑنے کا واقعہ بھی میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

ورلڈ کپ فاتح کپتان ڈیاگو میرا ڈونا اس وقت آپے سے باہر ہو گئے جب صحافی نے ان سے سخت سوال کیا۔ ماضی کے سٹار کھیل کیا دور ہوئے کہ سپورٹس مین شپ بھی بھول گئے۔ گاڑی سے اترے ، ایسے بپھرے کہ صحافی سے جھگڑے اور پھر ٹوٹ پڑے تھپڑ رسید کر دیا۔