معدنیات و کان کنی میں گزشتہ مالی سال 3.8 فیصد اضافہ

Minerals

Minerals

اسلام آباد (جیوڈیسک) معدنیات و کان کنی کے شعبے میں گزشتہ مالی سال کے دوران 3.8 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا جبکہ گزشتہ سال یہ اضافہ 1.6 فیصد تھا۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق حکومت نے ملک میں معدنیات و کان کنی کے شعبے کو ترقی دینے کے لیے بہت سے اقدامات شروع کیے۔ گزشتہ سال کے دوران بدین اور جنوبی سندھ کے علاقوں میں کوئلے کے ذخائر دریافت کیے گئے، اس کے علاوہ پنجاب کے سالٹ رینج میں کوئلے کے ذخائر پر بھی توجہ دی گئی۔

بلوچستان میں کوئلہ نکالنے کے لیے ایک نئی اسکیم بھی شروع کی گئی، یہ56.78 ملین روپے کی لاگت کا منصوبہ ہے۔ حکومتی اقدامات سے خام تیل، جپسم، کوئلے اور چونے کے پتھر کی پیداوار میں14.3 ،8.11، 4.12 اور3.73 فیصد اضافہ ہوا جبکہ سوپ اسٹون میں41.68 فیصد اضافہ ہوا ہے۔