سنٹرل جیل ڈیرہ اسماعیل خان میں انتظامیہ کی جانب سے موبائل فون برآمد کرنے پر قیدیوں کی ہڑتال ہنگامہ آرائی میں تبدیل ہوگئی۔ قیدیوں نے ایک اہلکار کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ ہنگامہ آرائی کے دوران تین قیدی بھی زخمی ہوگئے۔ ڈی آئی خان چند روز قبل جیل انتظامیہ نے قیدیوں کی تلاشی لی اور کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے قیدیوں سے موبائل فون چھین لئے۔
انتظامیہ کے اس اقدام کیخلاف قیدیوں کے ایک گروپ نے دو روز سے ہڑتال کر رکھی تھی۔ اتوار کے روز قیدیوں نے بیرکوں میں جانے سے انکار کر دیا۔ انتظامیہ نے سختی کی تو ہنگامہ آرائی شروع ہوگئی۔
جس پر قابو پانے کیلئے پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ بھی کی۔ ہنگامہ آرائی کے دوران ایک اہلکار اور تین قیدی زخمی ہوگئے۔ کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان مشتاق جدون کے مطابق تین قیدیوں نے گنتی کے دوران جیل اہلکار کو تشدد کا نشانہ بنایا۔