بارودی سرنگوں سے آگاہی کا عالمی دن 4 اپریل کو منایا جارہا ہے

Mines

Mines

اسلام آباد (جیوڈیسک) 4اپریل کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں بارودی سرنگوں کے بارے میں شعور وآگہی کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔

اس موقع پر مختلف سرکاری اور غیر سرکاری تنظیموں کی جانب سے واک، تصویری اور دستاویزی فلموں کی نمائش، علمی مباحثے اور پریس کانفرنسوں کا اہتمام کیا جائے گا۔

جن میں جنگ زدہ ممالک میں بچھائی گئی لاکھوں بارودی سرنگوں سے انسانی زندگیوں کو درپیش خطرات اور ان سے بچنے کے لیے مختلف احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے حوالے سے عالمی کوششوں پر روشنی ڈالی جائے گی۔

اقوام متحدہ نے دنیا میں سب سے زیادہ ہلاکت خیز ہتھیار پر پابندی اور اس کی ہلاکتوں سے عوام شعور بیدار کرنے کی غرض سے 2006 کو اس حوالے سے پہلا عالمی دن منایا گیا۔

بارودی سرنگیں ایک ایسا ہتھیار ہے کہ جو نہ صرف جنگ کے دوران ہلاکتوں کا سبب بنتا ہے، بلکہ جنگ ختم ہونے کے بعد زمانہ امن میں بھی ہلاکت خیزی پھیلاتا ہے۔