مینگورہ (جیوڈیسک) مینگورہ کے علاقے شاہ درا میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے یونین کونسل کے سابق نائب ناظم شاہ زمان کو قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ آج صبح شاہ درا کے علاقے میں پیش آیا۔
جہاں مقتول شاہ زمان اپنی دکان میں بیٹھے تھے کہ نامعلوم مسلح افراد نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی، جس سے شاہ زمان شدید زخمی ہو گئے، انہیں سید و شریف اسپتال منتقل کیا گیا تا ہم وہ جانبرنہ ہوسکے۔
پولیس نے ملزمان کی تلاش کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ شاہ زمان 2005 کے بلدیاتی انتخابات میں شاہ درا سے یونین کونسل کے نائب ناظم مقرر ہوئے تھے۔