سوات : مینگورہ کے علاقے کس روڈ پر واقع مکان میں گیس سیلنڈر پھٹنے سے 3 خواتین سمیت 6افراد جھلس کر زخمی ہو گئے واقعے میں دوماہ کا بچہ سلمان ولد شیربہادر جاں بحق ہو گیا۔
جبکہ بچے کا والد شیر بہادر بھی زخمی ہو گیا زخمی ہونیوالی خواتین میں ایک کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے،واقعے کے فورا بعد اہل علاقہ نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے زخمی افراد کو سیدو شریف ہسپتال منتقل کردیا۔
جہاں پر دوماہ کا بچہ سلمان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا جبکہ دیگر زخمی افراد کو طبی امداد کے بعد گھر منتقل کردیا گیا۔
جبکہ واقعے میں زخمی ہونیوالی خواتین میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جارہی جو کہ تاحال سیدو شریف ہسپتال میں زیر علاج ہے۔