کھاریاں : منہاج القرآن کے کارکنوں کی گرفتاریوں کیلے پولیس کا کریک ڈائون متعدد گرفتارا، پولیس نے چادر چار دیواری کے تقدس کوپامال کر نیکی تمام حدیں توڑ دیں تفصیلات کے مطابق منہاج القرآن کے کارکنوں کو ہر اسان کر نے کاا سلسلہ جاری ہے۔
پولیس کا کریک ڈائون متعدد گرفتارا ،پولیس نے چادر چار دیواری کے تقدس کوپامال کر نیکی تمام حدیں توڑ دیں ،منہاج القرآن وویمن لیگ کی تحصیل صدر کے گھر رات دو بجے چھاپہ،دروازہ توڑنے کی کوشش،صبح محلہ داروں کی مداخلت پر پولیس واپس لوٹ گئی کھاریاں 11لالہ موسیٰ 6 ڈنگہ 7گلیانہ 4افرادسمیت 50سے زائد کارکنوں کو حراست میں لیا گیا،رات بھر پویس اور کارکنان میں آنکھ مچلولی جاری رہی۔
آج رات مزید اہم عہدیدران کی گرفتاری کا امکان،تحریک انصاف روپوش ہو گئی کہ وہ 10اگست کے مارچ میں حصہ نہ لے سکیں مبینہ اطلااعات کے مطابق تھانہ صدر اور سٹی پولیس نے منہاج القرآن عوامی تحریک کے کارکنوں کیخلااف کریک ڈائون کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے اپنے آقائوں کو کوش کرنے کے لیے پولیس نے اہلکا ر چادر چار دیواری کے تقدس کو پامال کرتے ہو ئے اپنی کار وائی جاری رکھے ہو ئے ہیں عوامی سماجی حلقوں نے پولیس کے اس رویہ کی مذمت کی ہے کہ منہاج القرآن کے کاارکنوں کے گرفتاری پر غم و غصے کا اظہار کیا ہے اوا ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ چادر چار دیواری کے تقدس پامال کر نے والوں کا نوٹس لیا جائے۔