منہاج القرآن سیکریٹریٹ میں گاڑیوں کی توڑپھوڑکرنیوالاگلوبٹ گرفتار

GlowButt

GlowButt

لاہور (جیوڈیسک) منہاج القرآن سیکریٹریٹ میں گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کرنے والا شخص گلو بٹ گرفتار کر لیا گیا۔

وزیر اعلی ٰ پنجاب نے منہاج القرآن سیکریٹریٹ میں پولیس آپریشن کے دوران گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کرنے والے شخص گلو بٹ کی گرفتاری کا حکم دیاتھا۔ گذشتہ روزمنہاج القرآن سیکرٹریٹ میں گاڑیوں کو بے دردی سے توڑنے پھوڑنے والے اس شخص کے بازو پر پولیس کا بیج بھی لگا تھا۔

اور وہ پولیس اہلکاروں کی موجودگی میں بڑے اطمینان سے گاڑیوں پر ڈنڈ ے برساتا رہا ، پولیس افسران اوراہلکار اس کی اس حرکت پر نہ صرف خاموش رہے بلکہ اسے تھپکیاں بھی دیتے رہے۔

ذرائع مطابق منہاج القرآن سیکریٹریٹ میں پولیس آپریشن کے دوران ٹراؤزر اور ٹی شرٹ میں ملبوس اس شخص نے یکے بعد دیگرے چھ گاڑیاں تباہ کی تھیں۔