پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماں نے نگراں حکومت کے منی بجٹ اور سی این جی سے متعلق فیصلے کو غیرآئینی اور غیر قانونی قرار دے دیا۔ زرائع سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ اور رضاربانی نے فیصلے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا منی بجٹ نگراں حکومت کے مینڈیٹ میں نہیں۔
قومی اسمبلی کی موجودگی کے بغیر کوئی ایسا آرڈیننس نہیں لایا جا سکتا ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے نگراں حکومت پر تین ماہ کی قدغن ہے حکومت اس غیر ائینی اقدام سے اجتناب کرے خورشید شاہ نے کہا کہ ہزار سی سی سے زائد گاڑیوں کے لیئے سی این جی کی پابندی کا کوئی جواز نہیں بنتا۔