وزیر اعلیٰ اپنی صوابدید پر جتنے چاہیں مشیر اور معاون رکھ سکتے ہیں، سندھ حکومت

Sindh Government

Sindh Government

کراچی (جیوڈیسک) سندھ ہائی کورٹ میں صوبائی حکومت نے جواب داخل کیا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ اپنی صوابدید پر جتنے مشیر او رمعاون رکھنا چاہیں ،رکھ سکتے ہیں ۔

جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں دورکنی بینچ نے وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کے سترہ سے زیادہ مشیر و معاونین کیخلاف درخواست کی سماعت کی، درخواست گزار مولوی اقبال حیدر نے موقف اختیار کیا تھا کہ مشیروں اور معاونین پر ہزاروں روپے یومیہ خرچ ہوتے ہیں ، آرٹیکل 131 کے تحت پانچ سے زیادہ صوبائی مشیر مقرر نہیں کئے جاسکتے، جس پر عدالت نے سندھ حکومت سے جواب طلب کیا تھا۔

سندھ حکومت نے تحریری جواب میں بتایاکہ وزیر اعلیٰ کی صوابدید ہے کہ وہ جتنے چاہیں مشیر اور معانین مقرر کر سکتے ہیں ، عدالت نے حتمی دلائل کیلئے 15 مئی کی تاریخ مقرر کردی۔