اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیرداخلہ چودھری نثار علی خان نے لندن منی لانڈرنگ کیس کے کردارسرفراز مرچنٹ کے بیان کا نوٹس لے لیا۔
وزیر داخلہ نے سرفراز مرچنٹ کے بیان کا جائزہ لینے کے لیے وزارت کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ کمیٹی اس بات کا جائزہ لے گی کہ سرفراز مرچنٹ کے بیان کی قانونی حیثیت کیا ہے؟ یہ بیان پاکستان میں جاری منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات میں کس حد تک معاون ثابت ہو سکتا ہے اور کیا اس بیان کی بنیاد پر معاملہ برطانوی حکومت کے ساتھ اٹھایا جا سکتا ہے یا نہیں ؟