وزیر داخلہ سے امریکی سفیر کی ملاقات، دہشتگردی کیخلاف پاکستانی قربانیوں کا اعتراف

Chaudhry Nisar, American Ambassador

Chaudhry Nisar, American Ambassador

اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار نے کہا ہے کہ پاک امریکہ تعلقات خطے میں امن و استحکام کیلئے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان سے امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے اسلام آباد میں ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی مجموعی سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ پاک امریکہ تعلقات خطے کے استحکام کیلئے اہمیت کے حامل ہیں۔

امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں بے مثال قربانیاں دیں۔ امریکہ خطے میں قیام امن کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہتا ہے۔