اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنا لوجی انوشہ رحمان کو اقوام متحدہ کے 2 ذیلی اداروں یواین ویمن اورانٹر نیشنل ٹیلی کمیو نیکیشن یونین کی طرف سے مشترکہ طور پر خصوصی اعزاز ’’جم ٹیک گلوبل اچیورزایوارڈ 2015ء ‘‘ دیا گیا ہے۔
وزیرمملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمان کو یہ ایوارڈ انفارمیشن کمیونیکیشن ٹیکنالوجی خصوصاً خواتین کو خود مختار بنانے کے شعبے میں گراں قدر خدمات کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔
اس ضمن میں نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اعلیٰ سطح کے اجلاس کے موقع پر خصوصی تقریب ہوئی جس میں انوشہ رحمان کواس ایوارڈ سے نوازا گیا۔