مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں نواز شریف نے وفاقی کابینہ کی اہم قلمدانوں کے لیے نام فائنل کرلیے ہیں۔ آئندہ چند روز میں منتخب وزارتوں پر فائز ممبران کے نام منظرعام لائے جائینگے۔ باوثوق ذرائع کے مطابق میاں نواز شریف نے اپنی حکومت کی کابینہ کی اہم وزارتوں کا فیصلہ کر لیا ہے۔ جس کا واضح اعلان آئندہ چند دنوں میں متوقع ہے۔
متوقع وزرا میں سرتاج عزیز وزیرخارجہ، خواجہ آصف وزیر پانی وبجلی، وزیرپٹرولیم چوہدری نثارعلی خان، وزیرقانون زاہد حامد جبکہ احسن اقبال وزیرداخلہ ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرخزانہ کیلئے اسحاق ڈار کا نام فائنل کر لیا گیا ہے جبکہ نئے صدر کیلئے غوث علی شاہ اور محمود اچکزائی کے ناموں پر غور کیا جا رہا ہے۔